بھارتی وزیراعظم پاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں ، عبدالغفور حیدری

بھارتی وزیراعظم پاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں ، عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر ( آئی این پی ) قائمقام چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کیلئے زہر اگل رہے ہیں ، گائے ذبیحہ کا بہانہ کرکے بھارت میں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے پیپلزپارٹی اپنے امیدواروں کو جتوانا چاہتی ہے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی اسمبلیوں کی واپسی کی گنجائش ہے ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کو راستہ دینا ہے ، ایم کیو ایم کے اراکین سینیٹ میں آئین اور قانون کے تحت آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے رحم احتساب ہونا چاہیے ، سندھ حکومت کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے پیپلزپارٹی اپنے امیدواروں کو جتوانا چاہتی ہے ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کیلئے زہر اگل رہے ہیں ، گائے ذبیحہ کا بہانہ کرکے بھارت میں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے، کئی بار بارڈر پر خلاف ورزی کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں

مزید :

علاقائی -