عدالت میں پیش،ضمانت میں توسیع

عدالت میں پیش،ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(آن لائن) قندیل بلوچ قتل کیس کی سیشن جج کی عدالت میں سماعت،نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہو گئے ،دوران سماعت بتایا گیا کہ نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ ان کے وکیل تبدیل ہو چکے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی ضمانت خارج کرکے ان گرفتار کیا جائے،مقدمے میں گرفتارملزمان وسیم اورحق نواز کوعدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مفتی عبدالقوی کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کروں گا،مجھے یقین ہے کہ عدالت انصاف کرے گی ۔
قندیل بلوچ قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -