بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 1روز میں 171پکڑے گئے 

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 1روز میں 171پکڑے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 171بجلی چورپکڑلئے۔ 2لاکھ75ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر49لاکھ57ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔15بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپرڈ، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔16اکتوبرکو ملتان میں 41گھریلو صارفین کو120347 یونٹس چوری(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 کرنے پر2205985 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور7مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں 18 گھریلوصارفین کو34655 یونٹس چوری کرنے پر572748روپے جرمانہ اور5ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔وہاڑی سرکل میں 13گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو 21602یونٹس چوری کرنے پر276748روپے جرمانہ، بہاولپور میں 12 گھریلو صارفین کو11514یونٹس چوری کرنے پر233229روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16گھریلو صارفین کو18992یونٹس چوری کرنے پر354560 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 19گھریلواورکمرشل صارفین کو15881یونٹس چوری کرنے پر300432روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 19گھریلواور کمرشل صارفین کو25254یونٹس چوری کرنے پر508500روپے جرمانہ،بہاولنگر سرکل میں 8گھریلوصارفین کو 7293یونٹس چوری کرنے پر114398روپے جرمانہ، خانیوال میں 25گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو20281یونٹس چوری کرنے پر391152روپے جرمانہ عائد کیاگیااورتین مقد مات درج کروائے گئے۔