احتساب عدالت کا مفتاح اسماعیل کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم
اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت نے جیل حکام کو ایل این جی اسکینڈل کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ ن کے اسیر رہنما مفتاح اسماعیل کی جیل میں سہولیات سے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
متعلق درخواست پر سماعت کی۔وکیل صفائی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ اس دوران انہوں نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔لیگی رہنما کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مفتاح اسماعیل کو جیل میں ٹی وی کی سہولت اور فیملی ممبرز سے ملنے کی اجازت دی جائے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں بہتر کلاس فراہم کر دی گئی ہے، جس کے حوالے سے جیل حکام زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ جیل قانون کے مطابق جو سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں اس کی اجازت دی جائے۔بعد ازاں عدالت نے جیل قوانین کے مطابق مفتاح اسماعیل کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مفتاح اسماعیل