دو روزہ عاصمہ جہانگیر عالمی کانفرنس کا انعقاد 19 اکتوبر سے ہوگا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)دو روزہ عاصمہ جہانگیر عالمی کانفرنس کا انعقاد 19 اکتوبر سے ہوگا،قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔کانفرنس کا انعقاد آواری ہوٹل میں 19 اکتوبر کو صبح دس بجے جبکہ اختتام 20 اکتوبر کو شام پانچ بجے ہوگا۔کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت سمیت دیگر ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججزبھی شریک ہوں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ سردارمحمدشمیم خان،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔