وزیر اعظم پہلے مستعفی ہوں پھر مذاکرت کی میز پر آئیں

وزیر اعظم پہلے مستعفی ہوں پھر مذاکرت کی میز پر آئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ آزادی مارچ پر قائد میاں محمد نواز شریف نے جو حکم دیا ہے ہم اس پر عمل کریں گے اب حکومت کو جب یہ نظر آرہا ہے کہ وہ جانے والی ہے تو اسے مولانا سے مذاکرت یاد آ گئے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی ہے مذاکرت کرنے یا نہ کرنے کے لئے مولانا آزاد ہیں وہ فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کاجینا دوبھر کردیا اب اس کا جانا ہی ملک وقوم کے حق میں ہے مولانا نواز شریف کے بیانئیے کی حمائت کررہے ہیں حکومت اور وزیراعظم پہلے قوم کو یہ بتائیں کہ ان کے پاس مذاکرت کا اختیار ہے بھی کہ نہیں مولانا کو مذاکرت سے قبل ضمانت لے لینی چاہئے کہ وزیراعظم کے پاس مذاکرت کااختیار ہے کہ نہیں تاہم وزیر اعظم پہلے مستعفی ہوں پھر مذاکرت کی میز پر آئیں۔
اقبال ظفر جھگڑا

مزید :

صفحہ اول -