برطانوی شاہی جوڑے نے اچانک آج صبح لاہور میں کس جگہ جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟ بھاگ دوڑ لگ گئی

برطانوی شاہی جوڑے نے اچانک آج صبح لاہور میں کس جگہ جانے کی خواہش کا اظہار کر ...
برطانوی شاہی جوڑے نے اچانک آج صبح لاہور میں کس جگہ جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟ بھاگ دوڑ لگ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی آج لاہور سے واپس اسلام آباد جائیں گے جہاں سے وہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوں گے تاہم آج صبح صبح برطانوی شاہی جوڑے نے ایک مرتبہ پھر سے ’ ’ ایس او ایس ویلج “ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جوڑا آج اپنا دورہ مکمل کر نے کے بعد واپس روانہ ہو جائے گا تاہم آج صبح شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی جانب سے دوبارہ ” ایس او ایس ویلج“ کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا جس پر ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی انتظامات کےے گئے اور اب وہ وہاں پہنچ گئے ہیں ۔ برطانوی شاہی جوڑا آج پھر سے کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارے گا ، بچے دوبارہ ان سے ملنے پر جوش دکھائی دیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی برطانوی شاہی جوڑے نے ایس او ایس ویلج میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور گھل مل گئے تھے ، انہیں وہاں پر بہت ہی اچھا محسوس ہوا جس کی بنیاد پر آج پھر سے دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی