وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابربن عطا عہدے سے مستعفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابربن عطا عہدے سے مستعفی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابربن عطا عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسدادپولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دےدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیر اعظم عمران خان کو ا عتماد میں لے کر استعفیٰ دے رہا ہوں
بابربن عطانے کہاکہ پاکستان پولیو پروگرام قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل بنایا ،اگلے سال پولیو کیسز میں بڑی تعداد میں کمی آئے گی۔اس عہدے پر آنے والا نیا فوکل پرسن پولیو کے مسئلے پر قابو پانے کےلئے مزید محنت کرے گا اور پولیو سے پاک پاکستان کےلئے کوشش کرے گا۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی انتھک محنتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کی۔