جج ارشد ملک نے نواز شریف سے معافی مانگنے کےلئے ملاقات کی خواہش ظاہر کی، جج ویڈیو کیس کے ملزم ناصر بٹ نے جوابی بیان حلفی اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو کیس میں جج ارشد ملک کے بیان حلقی کے جواب میں ناصر بٹ نے جوابی بیان حلفی جمع کرا دیا،جج ویڈیو کیس کے مرکزی کردارناصربٹ نے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے نواز شریف سے معافی مانگنے کےلئے ملاقات کی خواہش ظاہر کی،جج ارشد ملک کے اصرار پر نواز شریف ان سے ملاقات پر آمادہ ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ناصر بٹ نے جوابی بیان میں کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں مجھ پرلگائے گئے الزامات من گھڑت اوربے بنیاد ہیں، کسی بھی مرحلے پرجج ارشد ملک کودھمکانے ،بلیک میل یا خوفزدہ کرنے کی کوشش نہیں کی،ناصر بٹ نے کہا کہ جج ارشد ملک کودھمکیاں مل رہی تھیں تومانیٹرنگ جج یا سیکیورٹی عملے کوآگاہ کیوں نہ کیا؟ ۔
بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے طاقتور گروپوں اور انکے کام میں مداخلت کی شکایت کی،جج ارشد ملک نے نواز شریف سے معافی مانگنے کے لیے ملاقات کی خواہش ظاہر کی،جج ارشد ملک کے اصرار پر نواز شریف ان سے ملاقات پر آمادہ ہوئے۔