پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ کیلئے نیا کپتان مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ کیلئے نیا کپتان مقرر کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ کیلئے نیا کپتان مقرر کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ٹی ٹوینٹی جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیاہےتاہم ون ڈے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سری لنکا کیخلاف ناقص کارکردگی کے باعث ناتجربہ کھلاڑیوں سے کلین سویپ سرفراز احمد کی کپتانی کو لے ڈوبا ہے تاہم اب پی سی بی نے بابراعظم کو آئندہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کر دیا گیاہے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ ذمہ داری اظہر علی کو دیدی گئی ہے جو کہ آسٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر میں باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے نئے کپتانوں کا اعلان کرے گا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ وکٹ کیپنگ کیلئے ممکنہ طور پر محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث کپتان سرفراز کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم پی سی بی نے سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں جس کے باعث مصباح الحق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بنے ۔

سری لنکاکیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں نہایت ہی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد نمبر ون ٹی ٹوینٹی ٹیم پاکستان کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث بھی سرفراز شدید تنقید کی زد میں تھے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی