شاندار جلسہ کے انعقاد پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، کائرہ

شاندار جلسہ کے انعقاد پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شاندار جلسہ عام کے انعقاد پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں انہوں نے کیا کہ چیئرمین  بلاول بھٹو کے والہانہ استقبال پر پیپلزپارٹی کی تمام تنظیموں اور جیالوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں  وزیراعظم اور وزیروں،مشیروں کے  بیانات سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جلسہ کس قدر کامیاب تھا انہوں نے کہا کہ جلسہ کے بارے میں میڈیا کے تبصرے اور تجزیے حکمرانوں کے موقف کی نفی ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اس امر پر  یقین رکھتی ہے کہ بہترین منصف اس ملک کے عوام ہیں عوام اس فاشسٹ حکومت کی تمام رکاؤٹوں کو روندھ کر جس طرح جلسہ گاہ پہنچے، انتہائی قابل تعریف ہے  کراچی میں پی ڈی ایم کا عظیم جلسہ حکمرانوں کی۔ بچی کھچی ساکھ بھی ختم کر دے گا حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کا کارواں چل پڑا ہے،اب یہ جدوجہد اس حکومت کو ختم کر کے دم لے گی۔ 
کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -