سکردو: مسافر کوسٹر پر تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد16 ہوگئی
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت سکردو شاہراہ پر مسافرکوسٹر پر پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد16 ہو گئی ،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسافر کوسٹر راولپنڈی سے سکردو آرہی تھی کہ گلگت سکردو شاہراہ پر پہاڑی تودے کی زد میں آکر دب گئی ، حادثہ تونگوس کے مقام پرپیش آیا، پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد16 ہو گئی ، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔