مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش

مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش
مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے یوم قائد اعظم ؒ اور کرسمس پر سیکیورٹی کے بہترانتظامات کرنے پر انتظامیہ اورپولیس کو شاباش دی ہے-

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے انتظامیہ اورپولیس کو اسی جوش و جذبے سے عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ کرسمس پر گرجا گھروں اور دعائیہ تقریبات کا پرامن انعقاد خوش آئند ہے۔ کرسمس پر سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپنجاب پولیس نے فرائض بطریق احسن انجام دئیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں سب اپنی مذہبی رسومات منانے کے لئے آزاد ہیں۔ اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔