پاک ترکیہ لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں: عطا اللہ تارڑ

پاک ترکیہ لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں: عطا اللہ تارڑ
پاک ترکیہ لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں: عطا اللہ تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی رابطوں وتبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافتی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی رابطوں کو بڑھانا ہوگا، پاکستان اورترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرا لگاو¿ رکھتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں، دونوں ممالک ثقافت اورمذہب کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔