پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 52 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا 

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 52 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا 
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 52 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی لیکن ساتھ ہی اس میچ میں کئی اہم ریکارڈ بھی پاش پاش کر دیئے گئے جس کا سہرا پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان کو جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی تمام وکٹیں پاکستان کے دوسپنرز نے حاصل کی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 7واں موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو دو بالرز نے آوٹ کیا ، پاکستان نے 52 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا یہ ریکارڈ برابر کر دیاہے ، نعمان علی نے 11 جبکہ ساجد نے 9 وکٹیں حاصل کیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کارنامہ انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دو بار جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان ایک ایک بار انجام دے چکے ہیں ، 1972 میں آسٹریلیا کے ڈینس لیلی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 1956 میں آسٹریلیا کو کراچی کے گراونڈ میں شکست دی تھی جس میں فضل محمود اور خان محمد نے 20 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ، فضل محمود نے 13 جبکہ خان محمد نے 7 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا تھا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے ہوم گراونڈ پر 44 ماہ کے بعد ٹیسٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -