وزیراعظم شہبازشریف پروٹوکول کے بغیر اچانک گزشتہ رات کہاں گئے تھے؟ پتہ چل گیا

وزیراعظم شہبازشریف پروٹوکول کے بغیر اچانک گزشتہ رات کہاں گئے تھے؟ پتہ چل ...
وزیراعظم شہبازشریف پروٹوکول کے بغیر اچانک گزشتہ رات کہاں گئے تھے؟ پتہ چل گیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پروٹوکول کے بغیر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز" کے مطابق وزیراعظم بغیر کسی پروٹوکول کے مولانا کے گھر پہنچے، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پہلی سے ہی مولانا کی رہائشگاہ پر موجود تھے، نوید قمر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ پہنچے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ شریک تھے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم سے متعلق اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریف کیا۔