اقوام متحدہ کی ای گورننس سے متعلق ممالک کی نئی درجہ بندی جاری ،پاکستان 14درجہ بہتری کے ساتھ 136نمبر پر آ گیا

اقوام متحدہ کی ای گورننس سے متعلق ممالک کی نئی درجہ بندی جاری ،پاکستان 14درجہ ...
اقوام متحدہ کی ای گورننس سے متعلق ممالک کی نئی درجہ بندی جاری ،پاکستان 14درجہ بہتری کے ساتھ 136نمبر پر آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی ای گورننس سے متعلق ممالک کی نئی درجہ بندی جاری  کر دی گئی،پاکستان 14درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136نمبر پر آ گیا۔

سما ٹی وی کے مطابق ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی بار اعلیٰ درجہ بندی میں ا ٓگیا، 2سال قبل 2022میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150تھا،پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88ویں نمبر پر آ گیا۔

2سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106ویں نمبر پر تھا،پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36سے بڑھ کر 0.49پر پہنچ گئی۔

وفاقی وزیرشزافاطمہ نے کہاکہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14درجہ بہتری ہوئی،ای گورنمنٹ کیلئے اقدامات پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں،ای گورنمنٹ کیلئے وزارت آئی ٹی، نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔