ایکس وی پی این کے بغیر چلانے کی اجازت کیلئے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ایکس وی پی این کے بغیر چلانے کی اجازت کیلئے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
سما ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایکس وی پی این کے بغیر چلانے کی اجازت کیلئے متفرق درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں حکومت نے بتایا کہ ایکس سے پابندی ختم کردی ہے،ایکس ابھی بھی وی پی این کے بغیر نہیں چل رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایکس کو بغیر کسی ایپ کے استعمال کرنے کاحکم دے۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔