مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ عابدزبیری نے دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے جڑا ہوا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کی درخواست کو 3رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے سامنے رکھا جائے۔