لاہور میں سیکیورٹی گارڈ نےمعمولی جھگڑے پرفائرنگ کردی، 2 راہ گیر بچوں سمیت3افراد زخمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس بی کے علاقے میں شوروم کےسیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے3راہ گیرزخمی ہو گئے۔
"سٹی42 "کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ پر پیش آیا، جہاں شوروم کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر جھگڑے کے دوران سیکیورٹی گارڈ وقار نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر 17 سالہ ذیشان، 4 سالہ اویس اور 5 سالہ رزاق زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ وقار کو گرفتار کر لیا، جس سے رائفل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔