مولانا کے بغیر آئینی ترمیم ممکن نہیں،عرفان صدیقی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں غلط فہمی تھی کہ مولانا مان جائیں گے، جوں ہی مولانا مطمئن ہوجاتے ہیں آئینی ترمیم لے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کسی دن اور معیاد کا تعین نہیں ہوا ہے، جوں ہی مولانا مطمئن ہوجاتے ہیں آئینی ترمیم لے آئیں گے، کیونکہ مولانا کے بغیر آئینی ترمیم ممکن نہیں ہے ، ہوسکتا ہے ستمبر کے آخرتک یہ معاملہ حل ہوجائے۔نہیں لگتا کہ مولانا کا مسودہ پہلےمسودے سے ماورا ہوگا، بنیادی مسودےمیں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی ، مسودہ ایک ہی ہے بس مسودے کو کانٹ چھانٹ کر ٹھیک کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بنیاد نکات دو ہی ہے،انہیں کے گرد ترمیم ہوگی کہ کیا آئینی عدالت قائم کرنی ہے یا نہیں؟ اور کیا ججز کی تقرری کا میکنزم 18ویں ترمیم تک لوٹانا ہے یا نہیں؟ آئینی عدالت بینظیر اور نوازشریف کا وژن ہے، پارلیمان نوازشریف کےخواب کی تعبیر کررہی ہے۔