پاکستان میں سگریٹ کی فی ڈبی 10 روپے میں بھی فروخت کا انکشاف، حکومتی ٹیکسز کے باوجود اتنی سستی سگریٹ کیسے بک سکتی ہے؟ حیران کن خبرآگئی

پاکستان میں سگریٹ کی فی ڈبی 10 روپے میں بھی فروخت کا انکشاف، حکومتی ٹیکسز کے ...
پاکستان میں سگریٹ کی فی ڈبی 10 روپے میں بھی فروخت کا انکشاف، حکومتی ٹیکسز کے باوجود اتنی سستی سگریٹ کیسے بک سکتی ہے؟ حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں 10روپے والی سگریٹ کی ڈبیہ کی فروخت کا انکشاف ہوا، مقامی غیرقانونی کمپنیاں سستےسگریٹ کی تیاری میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکی رپورٹ میں سستے سگریٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا، ایف بی آر نے ابتدائی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی غیرقانونی کمپنیاں سستےسگریٹ کی تیاری میں ملوث ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک میں 3کیٹگریزکےغیرقانونی سگریٹ دستیاب ہیں، سستی ترین سگریٹ ڈبیہ10تا19روپےمیں دستیاب ہے، 20تا29روپےوالی سگریٹ ڈبیہ دوسری کیٹگری میں شامل ہے، 30تا45روپےوالی سگریٹ ڈبیہ تیسری کیٹگری میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق فی سگریٹ ڈبیہ پرحکومتی ٹیکس47.38روپےمقررہے، 48روپے سے کم سگریٹ ڈبیہ کی فروخت خلاف قانون ہے۔
اے آروائے نیوز کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ کمپنیاں ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، کمپنیاں ٹیکس چوری کرکےکم قیمت سگریٹ فروخت کرتی ہیں، سستے سگریٹ پنجاب،خیبرپختونخوا،آزادکشمیرمیں بکتے ہیں۔یاد رہے کہ وزارت قومی صحت نے ملک بھر کے سگریٹ فروشوں پر کھلا پیکٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی، تمام دکانداروں کے لیے سگریٹ کا ڈبہ کھول کر بیچنے پر پابندی ہے۔

پہلی خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپے جبکہ دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ اور3ماہ قید کی سزا دی جائے گی،مذکورہ پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس2002کے تحت لگائی گئی۔

مزید :

بزنس -