نوازشریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

نوازشریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
نوازشریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں نوازشریف، حسن نواز اور دیگر نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوازشریف کےسمدھی آصف بیگ مرزاکی نمازجنازہ اتفاق مسجدمیں ادا کی گئی،ڈاکٹر آصف بیگ مرزا مرحوم کی نماز جنازہ علامہ شیرافضل نےپڑھائی،نماز جنازہ میں نوازشریف،کیپٹن(ر)محمدصفدر، حسین نواز، حسن نواز ، حمزہ شہباز ،جنید صفدر نے شرکت کی۔

لیگی رہنماؤں راشد نصراللہ ،سہیل ضیابٹ، عمر سہیل ضیا بٹ،ایس پی فیصل ذیشان، قاری نصیر طارق ،اشتیاق لون، میاں فیصل وحید ،ذیشان ملک ،وقاص ،مرزاجاوید، زکریا حسین، ڈاکٹر عدنان، علی پرویز ملک ،چودھری منیر، چودھری راحیل منیر، شاہد شفیع، عامر بٹ ،اویس ضیاءبٹ، چودھری سعید کموکا ،جاوید شفیع ،عمران مجاہد بٹ ،منیب جٹ، چودھری اسماعیل گجر، طاہر انجم ،طارق آفندی ،فہد آفندی ،شہزاد بٹ ،بہادر علی خان ،حافظ نعمان، چودھری نصیر بھٹہ ،عظیم یاسین ،میاں غلام مصطفی ،قاری افضال انجم، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،ظہیر بھٹہ ،رانا عمران منج، ہارون بھٹہ امجد بھٹہ، مرزا الطاف، راجہ ضمیر سمیت دیگر نے شرکت کی،مرحوم آصف بیگ مرزا کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوگی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر آصف بیگ بیگم کلثوم نواز کی چھوٹی بہن کے شوہر اور حسن نواز کے سسر تھے،ڈاکٹر آصف بیگ برین ہیمرج کے باعث تقریباً ڈیڑھ ماہ سے اتفاق ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔