پرائیویٹ سیکٹر کو طلبہ کی تربیت کے لیئے ٹاپ آئی ٹی یونیورسٹیوں تک رسائی دینے کے لئے تیار ہیں:  شزہ  فاطمہ خواجہ

 پرائیویٹ سیکٹر کو طلبہ کی تربیت کے لیئے ٹاپ آئی ٹی یونیورسٹیوں تک رسائی ...
 پرائیویٹ سیکٹر کو طلبہ کی تربیت کے لیئے ٹاپ آئی ٹی یونیورسٹیوں تک رسائی دینے کے لئے تیار ہیں:  شزہ  فاطمہ خواجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ  نے کہا ہے کہ  پرائیویٹ سیکٹر کو طلبہ کی تربیت کے لئے ٹاپ آئی ٹی یونیورسٹیوں تک رسائی دینے کے لئے تیار ہیں، وہ  لاہور میں 'گلوبل ڈیجیٹل سمٹ' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

اپنے خطاب میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی کاکہناتھاکہ "جدید دور کے مطابق تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا، تربیت کے لئے ورکشاپ اور سمینار کا انعقاد ضروری ہے، طلباء  کو آئی ٹی کے شعبہ میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا.ان کا مزید کہناتھاکہ موجودہ دور میں ہمیں دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لیئے آئی ٹی کے شعبے سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا، مختلف سیکٹرز میں ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے.

انہوں نے کہاکہ نیشنل فائبریزیشن پالیسی پر کام جاری ہے،پرائیویٹ سیکٹر کو نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پروسس میں شامل کرنا چاہتے ہیں.