6 ججز کے خط کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

6 ججز کے خط کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں
6 ججز کے خط کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

جیونیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائیکورٹ کے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے آفس کی جانب سے تمام ججز سے پیر تک تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کو سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔