صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا
صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا ۔ جنرل میٹن گوراک کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک فوج کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا و دیگر اعلی فوجی افسران ،سیاسی رہنماؤں کے علاوہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی ۔

صدرزرداری سےترکیہ کےچیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات میں پاکستان اورترکیہ کےدرمیان ریلوےروابط بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ روڈاورریلوے روابط سےعوامی روابط میں اضافہ ہوگا، زمینی ٹرانسپورٹ سےدونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بڑھیں گے۔

صدر مملکت نے ادب اورشاعری کے شعبوں میں دوطرفہ ثقافتی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیااور کہا کہ ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گے۔

مزید :

قومی -