محکمہ تعلیم، ریٹائرڈ اساتذہ، ملازمین کیلئے نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم

          محکمہ تعلیم، ریٹائرڈ اساتذہ، ملازمین کیلئے نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی، اس سے قبل ریٹائرڈ ٹیچرز کو ماہانہ پنشن کے لئے بنک میں نیا اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا تھا۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے خوشخبری ہے،  وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے کر محکمہ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
 تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی ہے۔اس سے قبل ریٹائرڈ ٹیچرز کو ماہانہ پنشن کے لئے نیا بینک اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا تھا، اب اساتذہ جس اکاؤنٹ سے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں اسی میں ان کی پنشن اور دیگر واجبات ادا کئے جائیں گے،  آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے پنشن کے حصول میں آسانی پیدا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔
ریٹائرڈ اساتذہ