پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا

پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی پابندیوں بارے ردعمل میں کہا کہ نجی تجارتی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں، اس اقدام سے خطے کے سٹریٹیجک استحکام پرخطرناک اثرات مرتب ہوں گے، ماضی میں بھی بنا ثبوت محض شکوک کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکا نے دوسرے ملکوں کو جدید ملٹری ٹیکنالوجی کی اجازت دی، دوہرے معیار سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے مقصد کو دھچکا لگتا ہے، پاکستان کی سٹرٹیجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستانی میزائل پروگرام خطے میں استحکام اور طاقت کے توازن کیلئے ہے، سٹریٹیجک پروگرام پر پاکستانی عوام کی مقدس امانت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔