پی ٹی آئی کے ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیاگیا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی کے)ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیاگیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے پی ٹی آئی پالیسی کی خلاف ورزی کی،سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالف پوسٹیں کیں۔