عمران خان کمزور ہو چکے ہیں ، جو ریاست اور حکومت کیلئے فائدہ مند ہے ، ماجد نظامی کا تجزیہ

عمران خان کمزور ہو چکے ہیں ، جو ریاست اور حکومت کیلئے فائدہ مند ہے ، ماجد ...
عمران خان کمزور ہو چکے ہیں ، جو ریاست اور حکومت کیلئے فائدہ مند ہے ، ماجد نظامی کا تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ماجد نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سٹریٹجی پر عملدرآمد کر رہے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج کرنا چاہتے ہیں، 26 تاریخ  کو حکومتی رد عمل کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کو اس چیز کا اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ  جلاؤ گھیراؤ اور احتجاجی تحریک سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے ۔

"نجی نیوز چینل" کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک سول نافرمانی تحریک کا ہے تو یہ ایک بہت بڑا نعرہ تو ہو سکتا ہے لیکن اس پر عملدرآمد کروانا اور نتائج حاصل کرنا بہت مشکل ہے ، نا تو تحریک انصاف کی قیادت اور ان کے حامی اس موڈ میں ہیں کہ وہ عمران خان کیلئے اس حد  تک آگے جائیں۔اس مذاکرات کے ذریعے تحریک انصاف اپنے لیے سپیس حاصل کر نا چاہتی ہے لیکن وہ اس پوزیشن نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق شرائط رکھ سکیں ، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شاید مذاکرات کی میز پر کچھ نہ کچھ حاصل کر سکیں ۔         

اگر اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کا رویہ دیکھیں تو انہیں بھی اس دن کا انتظار ہے جب عمران خان طاقتور ہونے کی بجائے کمزور حیثیت میں ٹیبل پر آئیں، میرے خیال میں اب وہ  وقت آ گیاہے کہ اب عمران خان کو اس چیز کا احساس ہے کہ طاقت کے زور اور جلسے جلسوں  کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے ، اسی دن کا انتظار حکومت کو بھی تھا جب عمران خان اپنی مرضی کی شرائط کی بجائے بلکہ حکومتی شرائط  پر بات چیت پر آمادہ ہوں، عمران خان کی طاقت میں کمی حکومت اور ریاست کیلئے بھی فائدہ مند ہے ، اس کے نتیجے میں مطالبات کو تسلیم کروانے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی ۔

مزید :

قومی -