لیسکو نےریکوری کا عمل تیز کردیا ، ایک روز میں 288نادہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ جانیے

لیسکو نےریکوری کا عمل تیز کردیا ، ایک روز میں 288نادہندگان سے کتنی رقم وصول ...
لیسکو نےریکوری کا عمل تیز کردیا ، ایک روز میں 288نادہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا، ایک روز کے دوران288نادہندگان سے96لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
 اعداد وشمار کے مطابق نادرن سرکل میں 29نادہندگان سے23لاکھ سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 20نادہندہ سے5 لاکھ روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 59 نا دہندگان سے31لاکھ روپے سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 27 نادہندگان سے14لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 29 نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 46 نادہندگان سے6لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 55نادہندگان سے7لاکھ روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 23 نا دہندگان سے5لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

دوسری جانب صوفیہ آباد سب ڈویژن کی ٹیم پر بجلی چوروں  نے حملہ کر دیا اور اسلحہ کے زور پرلیسکو ٹیم کو یرغمال بنا لیا۔
ترجمان لیسکو  کے مطابق صوفیہ آباد سب ڈویژن کی ٹیم علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نوید ولد مجید لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کر رہا ہے، لیسکو ٹیم کی جانب سے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر ملزم نے 3نامعلوم مسلح ملزمان کے ہمراہ لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا، ملزمان کی جانب سے لیسکو ٹیم کویرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔