لگتا نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کوئی خاص قدم اُٹھائے گی، حامد خان کی رائے

لگتا نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کوئی خاص قدم ...
لگتا نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کوئی خاص قدم اُٹھائے گی، حامد خان کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اور معروف قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کوئی خاص قدم اُٹھائے گی۔

سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مفادات کے بغیر کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور لگتا نہیں کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بانی پی ٹی آئی کے کوئی خاص قدم اٹھائے گی۔مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پیشرفت نہیں ہوئی اور اعتماد کے بغیر مذاکرات کے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، حکومت کو اعتماد بحال کرنے کیلیے اقدامات کرنے چاہییں۔حکومت نے معاملات بہتر بنانے کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اُٹھایا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔جیلوں میں قید سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بھی بات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد  سیاسی قیدی ہیں۔

مزید :

قومی -