9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں، قمر زمان کائرہ

 9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں، قمر زمان کائرہ
 9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا معاملہ آگے بڑھنا چاہیے، حکومت کو اب مذاکرات کے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں اور  9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی غداری کے مرتکب ہونے والی بات ہوتی ہے، تھریٹ کر کے نہ چلیں ، دونوں کو کھلے دل کے ساتھ بیٹھنا چاہیے جبکہ صدر مملکت آصف زرداری مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے مثبت بات کی کہ شرائط نہیں ہونی چاہئیں تاہم، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے کچھ شرائط کی بات کی، پی ٹی آئی اپنے لیے مشکلات پیدا کر کے اب مذاکرات کیلئے آگے آئی ہے ۔

مزید :

قومی -