شفاعت کلیم خٹک نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا،   عمران ضیاء اور راجہ انجم کی مبارکباد 

شفاعت کلیم خٹک نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا،   ...
شفاعت کلیم خٹک نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا،   عمران ضیاء اور راجہ انجم کی مبارکباد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فرینکفرٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرینکفرٹ میں شفاعت کلیم خٹک نے قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا جس پر حافظ میاں محمد عمران ضیاء جنجوعہ اور راجہ انجم چوہان نے  انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شفاعت کلیم خٹک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور قونصلیٹ کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔شفاعت کلیم خٹک نے کمیونٹی سے ملاقات کے دوران ان کی شکایات سنیں اور فوری طور پر ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا فوری حل نکالنا ہے۔اس موقع پر کمیونٹی رہنماؤں نے شفاعت کلیم خٹک کے عزم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں فرینکفرٹ قونصلیٹ پاکستانی شہریوں کے لیے زیادہ سہولت اور آسانیاں فراہم کرے گا۔پاکستانی کمیونٹی نے نئے قونصل جنرل کی خدمات اور عزم کو خوش آئند قرار دیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔