ماضی کے حکمرانوں نے رشوت اورکرپشن کا کلچر عام کیا،سنیٹر فیصل جاوید 

 ماضی کے حکمرانوں نے رشوت اورکرپشن کا کلچر عام کیا،سنیٹر فیصل جاوید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سنیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے رشوت، کرپشن کا کلچر عام کیا، عمران خان کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ جمعرات کے روز پی ٹی آئی  کے رہنما فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے شفاف انتخابات کیلئے جدوجہد کی، عمران خان کا 11 پارٹیاں مل کر بھی مقابلہ نہیں کر سکتیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ بدعنوانی ختم نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ سینیٹ انتخابات شفاف ہوں۔
 فیصل جاوید