گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات میک اپ کٹ کیلئے آپس میں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل
گجرات (ویب ڈیسک) گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات میک اپ کٹ کے لیے آپس میں لڑ پڑیں۔
دونوں طالبات یونیورسٹی گراؤنڈ میں گتھم گتھا ہوئیں اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی برسات کردی۔ دونوں طالبات کی آپس میں لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یونیورسٹی آف گجرات میں سیون سمسٹر کا امتحان دینے آئی ہوئی زوالوجی اور باٹنی کی طالبات میک۔ اپ کٹ۔ کی وجہ سے آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں pic.twitter.com/8Md9ymZCOk
— Hamza Mughal (@HamzaMu96122318) February 18, 2023
دونوں طالبات کی لڑائی کے دوران پاس کھڑے طلبہ تماشا دیکھتے رہے۔"جیونیوز" کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں طالبات کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا اور ان کے کارڈ ضبط کرلیے۔