بلوچستان اسمبلی: 3 نومنتخب آزاد ارکان پیپلز پارٹی میں شامل، صوبائی نشستوں کی تعداد 13 ہوگئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات کے دوران بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 6 نومنتخب آزاد ارکان میں سے 3 نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان میں حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے مولوی نور اللہ، حلقہ پی بی 43 کوئٹہ 6 سے لیاقت علی لہڑی اور حلقہ پی بی 47 پشین ون سے اسفند یار کاکڑ کے نام شامل ہیں۔
تینوں ارکان کی شمولیت کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی صوبائی نشستوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔