شارجہ: سری لنکا کو 220 رنز کی برتری ،پاکستان 341پر آﺅٹ
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لیے ہیں اور اسے 220رنز کی برتری حاصل ہے۔
چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 341 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور سری لنکا کو 220 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔چھوتھے دن کھیل کے اختتام پر میتھوز اور ایچ اے پی ڈبلیو وردھنے کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے طلحہ اور عبدالرحمان نے دو دو وکٹیں جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے جب چھ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز پر چوتھے دن کا آغاز کیا تو آئوٹ ہونے والے سب سے پہلے کھلاڑی عبد الرحمان تھے جو دن کے دوسرے اوور میں ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔مرد بحران مصباح الحق 63 رنز بنا کر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے تو 10 ویں نمبر پر آنے والے فاسٹ بولر جنید خان نے آتے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ انہوں نے دو چھکوں کی مدد سے دس گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ سعید اجمل کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔