شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کرد ی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کیخلاف پونے چھ ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر عدالت نے نیب کی جانب سے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ کیا جانے والے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست کو مسترد کردیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اورپارٹی پالیسی نے ملک کو بڑے سانحات سے بچایا ہے ، سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے بہتر پولیس سندھ کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -