آئی ٹی ایس کا میرٹ کے برعکس انٹرویو میں امیدواروں کی نامزد گی کیخلاف مظاہرہ

آئی ٹی ایس کا میرٹ کے برعکس انٹرویو میں امیدواروں کی نامزد گی کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر)آئی ٹی ایس کے زیر اہتمام ائرپورٹ سیکورٹی فورس کیلئے ٹیسٹ دینے والے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے میداروں نے میرٹ کے بر عکس انٹرویو میں امیدواراں کی نامزدگی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جو میرٹ کے قوائد و ضوابط اشتہار میں واضح کیے گئے ہے انکے مطابق اکامیاب ہونے والے امیداروں کو انٹرویو کے خطوط جاری کیے جائے اور ٹیسٹ انٹرویو میں بے ظابطگیوں کے خلاف تحقیقات کی جائے بصورت دیگر احتجاج کرینگے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز او بیررز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت محمد ابراہیم،امیر بادشاہ،گلشاد خان،کمال الدین اور دیگر کامیاب ہونے والے امیدواران نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جولائی 2019میں ائی ٹی ایس ٹیسٹنگ کے تحت اے ایس ائی اور کارپورل اسامیوں کیلئے امتحان دیا تھا جو ہم نے رولز کے مطابق 57نمبروں پر پاس تھا جبکہ متعدد امیداروں نے مقرر کردہ نمبروں سے زیادہ لیے ہے مگر کامیاب ہونے والے امیداروں کو ابھی تک انٹریوں کے خط جاری نہیں ہوئے نہ ہی بذریعہ مسیج اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہہم نے تمام تعلیمی اسناد بھی کراچی پتہ پر ارسال کیے جو اشتہار میں دیا گیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اے ایس ایف انتظامیہ اور ائی ٹی ایس نے 57نمبر سے کم نمبر لینے والے امیدروں کو انٹرویوں مسیج بھیجے ہے اور ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے انتظامیہ میرٹ لیسٹ بھی جاری نہیں کر رہی اور اشتہار میں دئیے گئے معلوماتی نمبر پر بھی کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو رہا ہے جسکی وجہ سے امیدواروں میں تشوویش پائی جاتی ہے۔مظاہرین نے وفاقی وزیر ایویشن او ر دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ائیر پورٹ سیکورٹی فورس میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کا حق دیا جائے اور انٹرویو میرٹ لسٹ میں بے ظابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے