کراچی میں والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ میٹرک کے طالبعلم نے خودکشی کرلی
کراچی(آئی این پی)والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر میٹرک کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق زمان ٹان کورنگی نمبر 6 میں واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ نوجوان کی شناخت 19 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ والدین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نے خود کشی کی ہے ۔یہ اس کا ذاتی فعل ہے۔ نوجوان کو کسی بات پراس کے والد نے ڈانٹ دیا تھا، جس سے وہ دل برداشتہ ہوگیا اور خودکشی جیسا اقدام کیا۔
انہوں نے بتایا کہ والد نے بیٹے کو کیوں ڈانٹا ؟ یہ بظاہر کوئی گھریلو معاملہ لگ رہا ہے۔خودکشی کرنے والا نوجوان میٹرک کا طالب علم ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔