صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی،صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،امید ہے کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔