سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعیدشاہد خاقان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

  سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعیدشاہد خاقان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات گزشتہ روز ہی مکمل کر لی گئی تھیں، ان کی گرفتاری کا آج نیب میں پیش نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بارے میں نیب نے سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔


وعدہ معاف

مزید :

صفحہ اول -