وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل، کن ممالک کے شہری ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل، کن ممالک کے شہری ہیں؟ ...
وزیراعظم کے 7 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل، کن ممالک کے شہری ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے بیس معاونین خصوصی اور مشیروں کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں جن میں ان کے اثاثے اور دہری شہریت کی مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے بیس معاونین اور مشیروں میں سات ایسے افراد بھی شامل ہیں جو دہری شہریت کے حامل ہیں۔

 دہری شہریت رکھنے والوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل  امریکی ، معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر امریکی ، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری برطانوی ، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف  امریکی ، معاون خصوصی برائے توانائی ڈویژن شہزاد قاسم امریکی ، معاون خصوصی برائے پارلیمانی کوآرڈینیشن ندیم افضل گوندل  کینیڈین  اور معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدروس کینیڈین اور سنگاپوری شہریت کی حامل ہیں۔

ڈان نیوز حکومتی اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ندیم بابرپاکستان اور امریکا میں اکتیس کروڑ کی جائیداد کے مالک ہیں جب کہ ان کے کاروبار کی مالیت 2ارب 15کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

زلفی بخاری پاکستان اور برطانیہ دونوں میں جائیدادوں کے مالک ہیں، ان کے پاس پاکستان میں ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر جبکہ برطانیہ میں 4 گاڑیاں بینٹ لے (2017)، رینج روور اور 2 مرسڈیز ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف 10 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ تانیہ ایدروس امریکا، برطانیہ اور سنگاپور میں جائیداد کی ملکیت رکھتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر کی پشاور کے علاقے میں صدر میں 9.4 مرلے کی ایک مشترکہ جائیداد ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس اپنے شوہر کے نام کی ہونڈا سوک (2014) بھی ہے۔

مزید یہ کہ معاون خصوصی شہباز گل کے پاس 11 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ہیں۔

معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ایک گھر، پلاٹس اور دکانوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے نام پر 2 کروڑ روپے فکسڈ ڈیپازٹ بھی ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ 8 جائیدادیں رکھتے ہیں جس میں ایک گھر، پلاٹس، کمرشل پلاٹس اور (65 ایکڑز) زرعی زمین ہے، جس کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی چھتر اور اسلام آباد میں ایک گھر اور جائیداد کے مالک ہیں، اس کے علاوہ 2 کروڑ روپے اور ڈی ایچ اے راولپنڈی اور ٹیکسلا میں ڈیڑھ، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 2 پلاٹس بھی ہیں۔

مزید برآں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر 5 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 30 کروڑ روپے کے قریب جائیدادیں اور اثاثوں کے مالک ہیں، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد 2 ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔

مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں اور جائیدادوں کے مالک ہیں جبکہ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے پاس 11 کروڑ روپے کے اثاثے اور 56 کروڑ70 لاکھ روپے نقد موجود ہیں۔

مزید :

قومی -