کیوی بیٹسمین جیسی رائیڈربگ بیش لیگ میں میلبورن کی جانب سے کھیلیں گے

کیوی بیٹسمین جیسی رائیڈربگ بیش لیگ میں میلبورن کی جانب سے کھیلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ (اے این این ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیسی رائڈر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی بیگ بیش لیگ میں میلبورن کی ٹیم جانب سے کھیلیں گے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ وہ جیسی رائڈر کو اس سلسلے میں این او سی بھی جاری کرے گا ۔ میلبورن کی ٹیم کے چیف ایگزیکٹو اسٹراڈ کنوٹری نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیسی رائڈر ان 7انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں شامل ہیں جس کے ساتھ ٹیم انتظامیہ کی بات چیت جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ صرف یہ کہناچاہیں گے وہ کھلاڑیوں کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بورڈ کو جیسی رائڈر کی جانب سے این او سی کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور اس پر کاغذی کاروائی جاری ہے ۔ خیال رہے کہ بیگ بیش لیگ کا آغاز رواں سال دسمبر میں ہوگا ۔