بھارتی دارالحکومت میں کئی سالوں کا گرم ترین دن، ہیٹ ویو سے 5 اموات

بھارتی دارالحکومت میں کئی سالوں کا گرم ترین دن، ہیٹ ویو سے 5 اموات
بھارتی دارالحکومت میں کئی سالوں کا گرم ترین دن، ہیٹ ویو سے 5 اموات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو سے 5 افرادہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور  3 دنوں میں ہیٹ ویو کے باعث 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ 

جیو نیوز کے مطابق  گزشتہ روز دلی میں گرمی کی شدت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جو 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔دوسری جانب شدید گرمی کے باعث نئی دلی شہر  میں پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے۔