مٹیاری کے علاقے میں سلنڈر دھماکہ ،4 مزدور جاں بحق
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مٹیاری کی تحصیل نیوسعیدآباد میں فیکٹری میں کام کے دوران امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
نیوسعیدآباد میں بابوعمرانی آئیس فیکٹری میں مرمت کے دوران اچانک امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔اہل علاقہ کی جانب سے تین مزدوروں کی لاشیں اور ایک مزدور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حیدرآباد ہسپتال منتقلی کے دوران زخمی مزدور دم توڑگیا ۔