فلورملزایسوسی ایشن کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے مذاکرات کامیاب

فلورملزایسوسی ایشن کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے مذاکرات کامیاب
فلورملزایسوسی ایشن کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے مذاکرات کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلورملزایسوسی ایشن کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔فریقین میں اتفاق رائے کیاگیاکہ آٹے کی قیمت28 مئی تک تبدیل نہیں ہوگی،28 مئی کو گندم کے ریٹس کے حساب سے آٹے کے نرخوں کا تعین ہوگا۔
سینئر وزیر پنجاب اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ فلور ملزکوگندم خریدنے اوررکھنے کی آزادی ہے جبکہ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن رﺅف مختارنے کہاہے کہ حکومت سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیرخوراک نے گندم کی خریداری اور نقل و حمل کے مطالبات تسلیم کرلئے ،آج تحریری معاہدے کے بعد ہڑتال ختم کر دینگے ۔