یو بی جی نے فیڈریشن الیکشن سے پہلے ہی اکثریت ثابت کردی،افتخار علی ملک
اسلام آباد(آن لائن)یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے چیئرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں اپوزیشن کے پاس صدارتی امیدوار بھی نہیں اوروہ شخص صدرکا امیدوار بنا ہے جس کی قیادت میں بزنس مین پینل 3بار الیکشن ہار چکا ہے۔یوبی جی
لیڈران نے یہ بات فیصل آباد اور گجرات چیمبر زکے دوروں کے دوران بزنس کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہی ۔فیصل آبادچیمبرز میں صدر شبیرحسین چاؤلہ،نائب صدرفرخ یوسف اور دیگر اراکین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی نے فیڈریشن الیکشن سے پہلے ہی اکثریت ثابت کردی ہے اور29دسمبر کو صرف ہماری جیت کی مہرلگنا باقی ہے، مخالف امیدواروں کا گھر جانا یقینی ہوچکا ہے ،اپوزیشن کواس بارفیڈریشن الیکشن میں ایسی عبرتناک شکست ہوگی کہ آئندہ کئی سال تک ہمارے گروپ کے مقابلے میں آنے کی ہمت نہیں ہوگی۔عشائیہ میں یوبی جی سندھ زون کے چیئرمین خالدتواب،کے پی کے زون کے سربراہ سینیٹر الیاس بلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،یو بی جی پنجاب کے چیئرمین میاں محمدادریس،یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز،شکیل احمدڈھینگڑا،ممتاز شیخ،ریاض الدین شیخ،آفتاب برلاس، نور احمد خان، ظفر بختاوری،حمیداختر چڈھا،ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر کے امیدوارعامرعطاباجوہ ،حنیف گوہر،شکیل احمد ڈھینگڑا،مریم چوہدری،فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کے صدارتی امیدوارغضنفربلور،سینئرنائب صدر کے امیدوارمظہراے ناصر،نائب صدارت کے امیدوار وحید احمد،عرفان یوسف،طارق حلیم،زاہدسعید،کریم عزیز ملک،شبنم ظفر،سعیدہ بانواور دیگر بھی موجود تھے۔
افتخار علی ملک نے کہا کہ میں نے ایس ایم منیر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ملک وقوم کی خدمت کرنے،نوجوانوں کو آگے لانے اور فیڈریشن چیمبر سے بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے جو سفر شروع کیا تھااس میں ملک بھر کے تاجرنمائندے جوق درجوق شامل ہوئے اورآج یو بی جی ایک مضبوط جماعت بن چکی ہے،،ہمیں کسی عہدے یا کسی صلہ کی لالچ نہیں بلکہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور معیشت مستحکم ہو،ہم مخالفین کی طرح فٹافٹ اور شارٹ کٹ کو نہیں مانتے بلکہ نئی نسل کو ایک مضبوط پلیٹ فارم دے رہے ہیں تاکہ اس ادارے میں جمہوریت کا علم بلند رہے اور ہمیں یقین ہے کہ غضنفربلور اور ہمارے تمام امیدوار منتخب ہوکراس ادارے کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے ۔اایس ایم منیر نے اس موقع پر کہا کہ فیڈریشن الیکشن میں ہمارے گروپ کے تمام ہی امیدوار بھاری اکثریت میں ووٹ حاصل کرکے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں ایف پی سی سی آئی کے فنڈ سے گھروں کے خرچے چلائے جاتے تھے، تجارتی نمائشوں میں شرکت کے نام پر مخصوس عناصر لاکھوں روپے لے کر اپنی جیبوں میں رکھ لیتے تھے اور ملازمین کا پرویڈنٹ فنڈ بھی ہڑپ کیا گیامگر ہم نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی بلاامتیازخد مت کے ساتھ ساتھ فیڈریشن سے بدعنوانیوں کو ختم کیا ، ہمارے عہدیدار فیڈریشن کے خزانے پربوجھ بننے کے بجائے اپنی جیب سے اندرون وبیرون ملک کا سفر اور ہوٹل کا خرچ بھی خودکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک یونائٹیڈ بزنس گروپ کو بھرپور اکثریت حاصل ہے اور اب مخالفین کو فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں محمدادریس نے کہا کہ ہم نے فیڈریشن چیمبر کو ایک انسٹی ٹیوٹ کی مانند چلایا اور جولوگ اس ادارے کو لوٹ کھسوٹ کا مال سمجھ رہے تھے انہیں بزنس کمیونٹی کے ووٹوں کی طاقت سے انکے گھروں میں بھیج دیا،ہم نے فیڈریشن میں یہ روایت بھی ڈالی کہ تمام عہدیدار ملک اور بیرون ممالک میں سفر کے اخراجات ود برداشت کریں اور فیڈریشن کے خزانے پر بوجھ نہ ڈالا جائے اس طرح ہم نے گزشتہ تین سال میں فیڈریشن کی کروں روپے کی بچت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن کے پہلے صدر کا منصب سنبھالا تو ایک روپیہ بھی فنڈ میں موجود نہ تھا بلکہ ملازمین کا پرویڈنٹ بھی ہڑپ کرلیا گیا تھا مگر ہم نے قابو پایا اور جب میں نے دوسرے صدر کو چارج دیا تو فیڈریشن کے خزانے میں 4کروڑ روپے موجود تھے جبکہ ہم نے فیڈریشن کی بلڈنگ کے کرایہ داروں کے کرایے بھی بڑھانے کے معاہدے کرکے انکم کا ذریعہ پیدا کیا۔ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر عامرعطا باجوہ نے تجویز دی کہ ملک نھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اورٹریڈ باڈیزحکومت سے بات چیت کیلئے اور اپنے مسائل حل کرانے کیلئے فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم کو استعمال کریں تاکہ انکی آواز موثر انداز میں پیش ہوسکے اور فیڈریشن کو اختیار دیا جائے کہ وہ حکومت سے فیصلہ کن بات کرسکے۔۔#/s#