وزیراعظم اور آرمی چیف کی روانگی سے قبل سعودی فوج نے پاک فوج کیساتھ مل کر بڑا کام کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم اور آرمی چیف کی روانگی سے قبل سعودی فوج نے پاک فوج کیساتھ مل کر بڑا ...
وزیراعظم اور آرمی چیف کی روانگی سے قبل سعودی فوج نے پاک فوج کیساتھ مل کر بڑا کام کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سپہ سالار 21نومبر کو سعودی عرب جائیں گے تاہم ان کی روانگی سے قبل ہی سعودی سپیشل سیکیورٹی فورسز نے ریاض میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ’شہاب 2‘ کرنے کی تیاری شروع کردی ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مفلح بن صالم العتیبی نے کہاہے کہ مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کا ایک دوسرے سے دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں تجربات سے استفادہ کرنا، ملٹری فورسز کا ہروقت چاک و چوبند رہنا اور فنی مہارتوں میں مزید بہتری لانا ہے ۔یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایک دن قبل ہی سعودی فوجی اتحاد کے رکن ممالک کے اجلاس کا اعلان کیا گیا تھاجس میں وزرائے دفاع شرکت کریں گے ۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اسی میٹنگ سے ہی دہشتگردی اور شدت پسند ی کیخلاف عسکری اتحادی کا آغاز ہوگا، اسی اتحاد کی سربراہی پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کرنے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔”میں قبر کے پاس گیا تو اس کے سرہانے نرگس کے پھولوں کا بڑا گلدستہ رکھا ہواتھا اور لکھا تھا کہ ۔ ۔ ۔ “ جنات سے مناظرہ کرنے والے ولی اللہ کا ایسا ایمان افروز واقعہ جن کی یہ قبر ہی خود جنات نے بنائی تھی


ادھر 21نومبر کو پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جس دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ اہم نوعیت کے اس دورے کے بعد سعودی فرمانرواشاہ سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی جس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔’’تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور یہ آخری آپشن ہوگا کہ ہم ۔ ۔ ۔ ‘‘ وزیرداخلہ نے واضح پیغام دیدیا، اعلان کردیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -